بےبسی

بےبسی



بےبسی

سب سی پہلے میں آپ سب کو یہ بتادو کہ اس موضوع پر ِلکھنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ لوگ اس حوالے سے سوچیں اور اسکو 
وہاں تک پہنچنے میں ہمارا ساتھ دیں جو لوگ ان جانوروں کو پالتے ہیں

اج ہم ایک ایسے جانور کی بےبسی کو بیان کرنے جا رہے ہیں جو روز اپکے سامنے سے گزارتا ہے ہم اسکی طرف دیکھتے تک نہیں ہیں تو ہم اسکی بےبسی یا تکلیف کو کیا محسوس کرے گے۔


جی ہاں تواس جانور کا نام "گدھا" ہے۔جس کو کچھ لوگ اپنے کاروبار کے لیے پالتے ہیں۔ بلکہ پالتے کہاں ہے یہ لوگ ان کو تو بس ایک مفت کی گاڑی چاہیے ہوتی ہے۔جس میں نہ پیٹرول ڈالنا ہو نہ ہی اس کی صفائی درکار ہو۔نہ اس میں کسی مرمت کرانے کا خدشہ ہو اور نہ رات کو کسی چوری ہو جانے کا خدشہ ہو ۔انکو صرف اور صرف مفت کی گاڑی مل جاتی ہے ۔جس کو صبح سویرے سےہی کام پر لگا دیا جاتا ہے نہ جانے ان کو یہ لوگ صبح صحیح سے کچھ کھالتے بھی ہیں یا نہیں ۔پورا دن ان کو بھوکے پیاسے رکھا جاتا ہے اور ان پر اتنا سامان الد کر پورا دن گدھے کو روڈ پر گاڑیوں کے درمیان گاڑی کی سپیڈ سے دوڑایا جاتا ہے اور ان گدھوں کی پیٹھ پر مار مار کر اتنے زخم لگا دئیے جاتے ہیں اور روز انہی زخم پر بار بار مارا جاتا ہے ۔کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے جب کسی زخم پر ہلکے سے یا غلطی سے کچھ لگ جاتا ہے تو کیسی تکلیف ہوتی ہے ؟ تو سوچیں زرہ جب ان گدھوں کی پیٹھ پر لگے زخموں پر بار بار مارا جاتا ہوگا تو انہے کتنی تکلیف ہوتی ہوگی۔کیا اس طرح رزق کمانا جائز ہے کہ آپ ایک بے زبان جانور پر ظلم کرو اسکو تکلیف پہنچاؤ؟ ہم لوگ جو قانون،مذہب کی بات کرتے ہے تو کیا ہمارا مذہب، ملک،قانون ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ ہم ایک بے زبان جانور پر ظلم کریں ؟ دنیا کا کوئی بھی ملک ،مذہب کبھی بھی کسی بھی جانور پر ظلم کی اجازت نہیں دیتا ہے لیکن بہت افسوس ہوتا ہے یہ سب دیکھ کر کہ کس طرح صبح سے رات تک بھوکے پیاسے ان سے کام لیا جاتا ہے اور ان کا ظلم یہی پر ختم نہیں ہوتا ہے ۔رات میں ان گدھوں کو ال کر باندھ دیا جاتا ہے اور ان کو باندھا بھی اس طرح سے جاتا ہے کہ نہ یہ اپنی جگہ سے آگے پیچھے چل سکتے ہے اور ہی بیٹھ سکتے ہیں پوری رات ایک ہی جگہ کھڑے رہتے ہیں چاہے کتنی ہی سردی ہو ،گرمی ہو ، بارش ہو کچھ بھی ہو بس ایک جگہ پوری رات کھلے آسمان کے نیچے کھڑے رہنا ہے اور اکثر اسی سردی بارش کی وجہ سے انکی موت ہو جاتی ہے کیا آپ ان گدھوں کے لیے اتنا نہیں کرسکتے کہ اگر سردی ہے تو اس پر کوئی گرم کپڑا ڈال دیں ؟ اگر گرمی ہے تو انکو پانی انکے پاس رکھ دیا جائے ؟ اگر بارشوں کا موسم ہے تو انہے کسی سایہ دار جگہ میں لے جا کر باندھ دیں ؟ اور کم از کم اتنی تو انکو سہولت دیں کہ وہ آرام سے بیٹھ سکے انکے گلے میں باندھی رسی کو اتنا تو ڈھیال رہنے دیں؟ اتنا سا خیال نہیں رکھ سکتے ہیں کیا ہم لوگ ؟ سچ میں ہم انسان ہے؟ یہ سب دیکھ کر تو نہیں لگتا کہ ہم میں زرہ سی بھی انسانیت موجود ہے




یہ سب لکھنے کا مقصد بس اتنا سا ہے کہ انکا خیال رکھا جائے آپ بے شک ان گدھوں سے اپنا کاروبار کریں لیکن انکے رہنے اٹھنے بیٹھنے کھانے پینے کا پورا خیال رکھا جائے ہماری درخواست ہے کہ اب اور ظلم نہیں کیا جاے اس ظلم کو روکا جائے 

Writer 
Mishal Rizwan


Thanks for visit my blog and read my article 😊

Comments

Popular posts from this blog

13 Reasons Why" Broom Scene: Analyzing Its Impact and Significance

Fresh Clean Threads: The Art of Sustainable Fashion

Broom Holder Maintenance

Cryptocurrency

Cinemark American Fork